کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل عوام کی امنگوں کے خلاف ہوا تو مخالفت کی جائے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ مفاہمت کے نام پر منافقت پر یقین نہیں رکھتے، ہمیں وزارتوں، گاڑیوں اور مراعات کا شوق نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، کراچی میں تمام جماعتیں اپنا شوکرتی ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی کیا، پیپلز پارٹی کا کراچی میں جلسہ کرنا کوئی کمال نہیں، لیاری میں کر کے دکھائیں۔