میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کا پی ای سی ایچ ایس میں المرتضیٰ فیملی پارک و ملحقہ علاقوں کا دورہ

Waseem Mustafa Visit

Waseem Mustafa Visit

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے پی ای سی ایچ ایس وگلستان ظفر میں المرتضیٰ فیملی پارک پی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے پارک کے ساتھ سیوریج ودیگر بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیا اور پارک کی بہتری اورموجود مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں دریں اثنا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 13 کے مختلف علاقوں کی گلیوں وسڑکوں کی استرکاری کے کام کا معائینہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کو عوامی سہولیات فراہم کرنے میں حائل نہیں دیا ہے عوامی نمائندے ہیں ہمیں عوام کی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے لہذا جہاں تک ممکن ہو رہا ہے بلدیاتی خدمات فراہم کر رہے ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار ترجیح ہے لہذا ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گا ہر محکمہ اپنے اپنے محکمے کے مطابق بہترین فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل،ایکسئین بی اینڈ آر سلمان میمن اور انچارج بلدیاتی امور محمد شمشاد بھی موجود تھے۔

جاری کردہ
محکمہ اطلاعات
بلدیہ شرقی