میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کا نیپا کا دورہ، چوکنگ پوائنٹس کا معائنہ

Visit

Visit

کراچی : متوقع برسات کے پیش نظر میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ ودیگر کی ہدایات کے بعد سپریٹنڈنگ انجنئیرز اظہر حسین شاہ،مبین شیخ ودیگر کے ہمراہ نیپا یونیورسٹی روڈ ودیگر پوائنٹس کا معائنہ کیا جہاں گزشتہ برسات میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم سومرو نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ برسات سے قبل ہنگامی بنیادوں پر نیپا سمیت دیگر پوائنٹس کو کلئیر کیا جائے جبکہ ضرورت کے مطابق ڈی واٹرنگ پمپس نصب کرنے کی حکمت عملی کو اپنا کر متوقع برسات میں نکاسی آب کے امور کو حتمی شکل دی جائے۔

متعلقہ محکمہ جات برسات سے قبل جتنا بھی وقت مل رہا ہے اس میں دن رات فرائض سر انجام دیکر متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائیں اس موقع پرمیونسپل کمشنر ایسٹ کو موجود افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد امور کی انجام دہی کے ذریعے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ آئندہ برسات میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر انکے ہمراہ ایکسئین بی اینڈ آر اقبال ملاح، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس بھی موجود تھے۔