کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے کہا کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عاشقان رسولۖہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس اور عبادت گاہوں ،محافل گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور تجاوزات و رکاٹوں کا خاتمہ یقینی بنا یا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ گرائونڈ کورنگی نمبرساڑھے تین پر منعقد ہونے والے عید میلاد النبی ۖ کے اجتماع گاہ کا دورہ اور کورنگی زون میں جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے میونسپل کمشنر فہیم خان نے منتظمین کے ہمراہ عید گاہ گرائونڈ کورنگی کا دورہ کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ بلدیہ کورنگی اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور انشااللہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے مثالی انتظامات کو یقینی بنا یا جائیگا بعدازاں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے افسران کے ہمراہ کورنگی زون کے مختلف علاقوں اور عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنا یا جائے اور صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے۔