میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی

کراچی(خصوصی رپورٹ ) میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس مقصد کے تحت بلدیہ کورنگی انتظامیہ تمام صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور انتظامیہ نے محدود وسائل کے باوجود بلدیہ کورنگی کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بناکر ہم بہترین معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں اس سلسلے میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی کے ہمراہ بلال کالونی سیکٹر 8-Aپر نالے کی صفائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پران کے ہمراہ کورنگی زون کے محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیںمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کیں ۔

کورنگی زون میں تمام علاقوں خصوصاًنشیبی علاقوں کا سروے کیا جائے اور اُن علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیکر اسے فوری طور پر درست کیا جائے اورکورنگی زون میں واقع تمام نالوں کی صفائی کیلئے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لائے جائے اورساتھ ہی نالوں سے نکلنے والے کچرے کو فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگایاجائے اور صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔