میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اشفاق ملاح نے اسسٹنٹ کمشنر لانڈہی کورنگی شبانہ کو ثر نے کے ہمراہ کورنگی زون کے کے قبرستانوں کا دورہ کیا
Posted on June 25, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی: میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اشفاق ملاح نے اسسٹنٹ کمشنر لانڈہی کورنگی شبانہ کو ثر نے کے ہمراہ کورنگی زون کے کے قبرستانوں کا دورہ کیا اس مو قع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل اور زون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اشفاق ملاح نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مقدس مذہبی ایام کو عقیدت و احترام اور مکمل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ منائے جانے کیلئے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اشفاق ملاح نے شب برات کے حوالے سے قبرستان میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اشفاق ملاح نے کورنگی ٹائون میں واقع قبرستانوں کے دورے کے موقع پرافسران و عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شب برات سے قبل قبرستانوں میں صفائی ستھرائی، جھاڑیوں کی کٹائی پینے کے پانی کے انتظام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اندرونی راستوں پر بھی دیکھ بھا ل کی جائے روشنیوں کے اندرونی و بیرونی انتظامات کو فعال رکھا جائے تاکہ زائرین کو پریشانی و تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسسٹنٹ کمشنر لانڈہی کورنگی شبانہ کو ثر نے کہا کہ شب برات تمام امت مسلمہ کے لئے نہایت مقدس اور احترام کی حامل ہیں اور جو بھی اس رات کو اللہ کے حضور کی عبادت کرے گاتو اللہ تعالیٰ اس کے ہر نیک مقصد کو پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ اس رات کو اللہ کے حضور دعا و عہد کریں کہ ہمارے ذمہ جو دینی اور دنیاوی فرائض ذمہ
داریاں ہیں ان کو نیک نیتی سے انجام دینے کی توفیق عطا کرے۔
انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شب برات کے دن زائرین کی سہولت کے لئے ٹھنڈے پانی کی سبیل لگائی جائیں اور میڈیکل، استقبالیہ کیمپ لگانے کے انتظامات کئے جائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو کو خصوصی ہدایت دیں کے وہ قبرستانوں میں آنے والے بیرونی راستوں اورقبرستانوں کی حدود کیا اندرروشنی کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔