میونسپل کمیٹی کے کسی چیئرمین کو سبی میلہ میں شیلڈ ملی یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے: محمد دائود

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) پہلا موقع ہے کہ میونسپل کمیٹی کے کسی چیئرمین کو سبی میلہ میں شیلڈ ملی یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اسکا سہرا سبی کے عوام کے سر ہے جنہوں نے مجھے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرایا ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد دائود رند نے روزنامہ عسکر /انڈیپنڈنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی ،محمد جان رند،ودیگر بھی موجود تھے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے سبی اور سبی کے عوام کو ریلیف دینے کا مصمم ارادہ کررکھا ہے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ میر ی حتی الامکان کوشش رہتی ہے ہمارے دفتر آنے والے ہر شخص کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ہم عوام کے نمائندہ ہیں اور عوام کیلئے ہی ہیں گزشتہ روز مجھے ملنے والی شیلڈ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

میں ہرممکن طریق پر عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتا رہونگا شہر سبی بہت جلد ایک خوبصورت ترین شہر کا سماء پیش کریگا اس سلسلے میں عوام کو میونسپل کمیٹی کے عملہ کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھنا چاہیے میڈیا اور عوام کی مثبت تنقید کو اپنی کامیابی کا زینہ سمجھیں گے انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے رہیں گے اور کوشش ہوگی کہ کوئی بھی اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں مجھ سے ناراض ہوکرنہ جائے ہم عوام کی خدمات کیلئے ہی ہیں۔