مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا اہتمام، مصطفی آباد اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا اہتمام کیا گیا، کبڈی میچ مصطفی آباد اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، مہمان خصوصی رانا ضیا حاجی امجد علی رحمانی،احسن مسعود بھٹی،رانا طارق محمود، محمد جمیل انصاری، افضل کونسلر ، ملک اقبال، رانا شہزاد،سردار فیصل اورنگزیب، محمد طاہر میو کواڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 175 ودیگر نے اول اور دوئم آنے والی ٹیموں کو نقد انعامات و ٹرافیاں دی، کبڈی میچ میں مصطفی آباد اور گردوں نواحی سے عوام کی بڑی تعداد نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر رانا ضیا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے نسل میں روایتی کھیل کا شوق پیدا ہونے سے مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، طاقت اور جوش کی علامت کھیل کبڈی ثقافتی رنگ اور روایتی جذبے کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے عوام کھیل اور کھلاڑیوں سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں، ایونٹ کی فاتح تو ایک ٹیم بنی لیکن جیت کبڈی کی ہوئی ہے،روایتی کھیلوں پر اگر توجہ دی جائے تو روایتوں کھیلوں کو نئی زندگی دینے کے ساتھ انٹرنیشنل سطح پر میڈلز بھی جیتے جاسکتے ہیں، صوبے میں روایتی کھیل کبڈی کو آج بھی پسندکیاجاتاہے، ہماری کوشش ہو گی کہ اس کھیل کو پہلے سے زیادہ مقبول کے طور پر سامنے لایاجاسکے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جماعت اہلسنت مصطفی آباد کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام، علما اہلسنت، رہنما تحریک انصاف، انجمن تاجران، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت مصطفی آباد کے زیر اہتمام حضرت مولانا الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار کی قیادت میں یکجہتی کشمیرریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ علی مرتضی، صدر جماعت اہلسنت مصطفی آباد حاجی امجد علی رحمانی، رہنما تحریک انصاف مزمل مسعود بھٹی، غلام حیدر، صدر انجمن تاجران بائو غلام رسول، احسن مسعود بھٹی،امجد گل ودیگر نمائندہ شخصیات کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ریلی کے شرکا کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے،جیسے بینرز و فلیکسز اٹھا رکھے تھے،ا س موقع پر علامہ علی مرتضی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کمزور ہے وہ احتجاج کرتا ہے جبکہ طاقتور بدلا لیتا ہے، آج ہمارے پاس طاقت بھی ہے،غلبہ بھی ہے،دنیا میں ہے بھی اکثریت، اس کے باوجود ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں جو ہمارے ایمان کی کمزوری ہے، ہم حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے کہتے ہیں کہ آپ قدم بڑھائو ہم آپ کے ساتھ ہیں،اسلامی دنیا آپ کے ساتھ ہے، انشا اللہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیرکیلئے ہم آپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 03007575126