سبی (محمد طاہر عباس) میونسپل کمیٹی عوامی ادارہ ہے اور ہم عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آئے ہیں خدمت سے خدا اور عبادت سے جنت ملتی ہے پیٹ بھرنا یا بنگلے بنانا ہمارا مقصد نہیں کرسی آنے جانے والی شہ ہے ہمیں غریبوں کی دعائوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین حاجی دائود رند نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیر حبیب رند ،اسد بٹ، کونسلر ظہیر احمد خواجہ خیل ،قربان رند ،طارق رند،بھی موجود تھے میونسپل چیئرمین حاجی دائود رند نے کہا کہ میں 1979سے متواتر میونسپلٹی کا کونسلر منتخب ہوتا آرہا ہوں میں نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت سماجی کارکن کی حیثیت سے کی ہے میر ی خدمات روز روشن کی طرح عوام پر عیاں ہیں۔
میری خدمات خالصتا اللہ کی رضا کیلئے اور بغیر کسی لالچ کے ہیں اسی لے تو لوگ مجھے چالیس سالوں سے کونسلر منتخب کرتے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ غیریبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی خواہش ہے ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور انشا ء اللہ کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا پرانا جذبہ ہی ہمارا اپنا جذبہ ہے غریبوں کیلئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں کوشش ہوگی کہ کرسی پر بیٹھکر عوام کی خدمت کریں اور کرسی عوامی خدمت میں رکاوٹ نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ سبی کی اقوام میں آپس کی دشمنیوں کو حل کرایا انہوں نے کہا کہ وہ اپنی قوم کیطرف سے جرگہ ممبر بھی رہے ہیں جرگہ سسٹم ایک اچھا اور غریبوں کی بھلائی کیلئے مفید نظام تھا جرگہ سسٹم کے ذریعے عوام کو سستا انصاف میسر تھا انہوں نے میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں باالخصوص میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز قطعا نہیں کیا جاسکتا میڈیا پرسن کو چاہیے کہ وہ مثبت انداز میں انکی رہنمائی کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی مثبت تنقید کا بھی خیر مقدم کرینگے واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین حاجی دائود رند سے بات چیت کا اعزاز سب سے پہلے روزنامہ عسکر/انڈیپنڈنٹ کو حاصل ہوا ہے۔