میونسپل کمیٹی کے 13 وارڈز کیلئے 68 امیدواروں نے اپنے کاغذاد نامزدگی کروائے
Posted on November 14, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : تحصیل کروڑ کی 8 یونین کونسلوں کیلئے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے 26 ، جنرل کونسل کے 157 ، خواتین کی 19 ، مزدور کسان کی 40 اور یوتھ کے 29 جبکہ میونسپل کمیٹی کے 13 وارڈز کیلئے 68 امیدواروں نے اپنے کاغذاد نامزدگی کروائے اکثر حلقوں میں PPP کے سردار بہادر احمد خان سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد علی اولکھ سابق صوبائی وزیر کے مشترکہ امیدوار سامنے آرہے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب MNA صاحبزادہ فیض الحسن ، چوہدری اطہر مقبول اور تحریک انصاف کے MPA مجید خان نیازی نے انتخابی الائنس کوششیں شروع کر دیں۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کروڑ کی 8 یونین کونسلوں کیلئے گزشتہ روز ریٹرننگ افیسر اختر منڈھیرا کو واڑہ سیہڑاں یونین کونسل کیلئے چیئرمینی کے امیدوار غلام محی الدین سیہڑ اور وائس چیئرمینی کیلئے خضر حیات سیال ، چیئرمینی کیلئے محمد ذیشان خان سیہڑ ، وائس چیئرمینی کیلئے ملک اورنگزیب سیال ، گرے والا یونین کونسل کیلئے چیئر مین صاحبزادہ محبوب الحسن ، وائس چیئر مین چوہدری مشتاق احمد ، چیئر مین کیلئے فروز علی خان سواگ اور وائس چیئر مین کیلئے چوہدری محمد اشرف ، چیئرمینی کیلئے حسین علی خان ، وائس چیئرمینی کیلئے غضنفر علی ، کروڑ تھل جنڈی کیلئے چیر مین قمر الزمان قریشی ، وائس چیئر مین کیلئے رفاقت علی ٹیپو ، چیئرمینی کیلئے ضیاء الحسن گجر ، وائس چیئرمینی کیلئے ابرار حسین بھنمب ، چیئرمینی کیلئے ملک عمر علی اولکھ ، وائس چیئرمینی کیلئے عبدالرئوف گجر ، یونین کونسل 110/TDA میںچیئر مین کیلئے چوہدری قیصر ارشاد ، وائس چیئر مین کیلئے چوہدری محمد فرخ اسماعیل ،چیئر مین محمد ضیاء الحق وائس چیئر مینی کیلئے محمد امجد، چیئرمینی کیلئے غلام یٰسین ، وائس چیئرمینی کیلئے غلام مصطفی ، چیئرمینی کیلئے راجہ فیاض سکھیرا ، وائس چیئرمینی کیلئے محمد سلیم ، چیئرمینی کیلئے محمد سرور ندیم ، وائس چیئرمینی کیلئے ملک فقیر محمد ، یونین کونسل بصیرہ میں چیئر مینکیلئے سردار غلام عباس خان جبکہ وائس چیئر مین کیلئے محمد حیدر شاہ ، چیئرمینی کیلئے منور عباس شاہ ، وائس چیئرمینی کیلئے نور حسن سواگ ، چیئرمینی کیلئے غضنفر عباس شاہ ، وائس چیئرمینی کیلئے مشتاق عباس شاہ ، یونین کونسل سامٹیہ ،چیئرمینی کیلئے ملک عبدالحمید سامٹیہ ، وائس چیئرمینی کیلئے محمد جہانگیر سامٹیہ ، چیئرمینی کیلئے ملک الیاس سامٹیہ ، وائس چیئرمینی چوہدری محمد طفیل ، چیئرمینی کیلئے سید اختر عباس شاہ ، وائس چیئرمینی کیلئے ظفر اقبال ، راجن شاہ ، چیئرمینی کیلئے سخاوت علی ، وائس چیئرمینی کیلئے غلام حسن خان ، چیئرمینی کیلئے حماد اکبر گشکوری ، وائس چیئرمینی کیلئے ساغر عباس لشاری ، چیئرمینی کیلئے شجاعت علی ، وائس چیئرمینی کیلئے مجتبیٰ حسن خان ، اور روشن شاہ میں چیئر مینکیلئے محمد رضاء شاہ ، وائس چیئرمینی کیلئے غلام صفدر خان ، چیئرمینی کیلئے ملک اقبال سامٹیہ ، وائس چیئرمینی کیلئے محمد اطہر شاہ ، چیئرمینی کیلئے محمد جہانگیر ، وائس چیئرمینی فضل حسین شاہ ۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی کروڑ کیلئے ریٹرننگ افیسر ملک آصف بھڈوال کے پاس سٹی کے 13 وارڈز میں 68 درخواستیں جمع ہوئیں جن میں وارڈ نمبرمیں1 محمد جہانگیر شاہ ، الطاف ، وارڈ نمبر 2 میں عابر رضاء خان ، غلام فاروق ، بکھو، ظفر سلیم ، محمد آصف ، وارڈ نمبر 3 میں جلال حسین ، سجاد احمد ، کوثر بی بی ، غلام عباس ، مداح حسین ، سلطان محمود خان ، عاشق حسین ، محمد آصف نعیم ، وارڈ نمبر 4 میں فیض اﷲ ، خرم رفیق ، طارق محمود ، وارڈ نمبر 5 میں احمد نواز ، محمد افضل ، محمد ابراہیم ، ریاض حسین ، اصغر علی ، خالد جاوید ، محمد اقبال بھٹی ، محمد ہارون الرشید ، وارڈ نمبر 6 میں محمد عاصم شاہجہان ، عاشق حسین ، محمد افضل ، عنایت اﷲ ، آفتاب احمد ، محمد طارق ، نوید احمد ، وارڈ نمبر 7 میں قزافی حسین ، اختر علی ، افتخار احمد خان ، وارڈ نمبر 8 محمد عرفان قادری ، رانا اشرف علی ، فیاض الحق ، زاہد محمود ، رانا محمد عثمان ، وارڈ نمبر 9 میں ، شمشاد علی صدیقی ، سید محمد سبطین ، محمود احمد عثمانی ، محمد افضل ، محمد خالد ، وارڈ نمبر 10 محمد عمران قمر ، رانا محمد طارق ، چوہدری طاہر حفیظ ، محمد منیر ، وہاب حسن ، وارڈ نمبر 11 میں اکبر علی ، طارق محمود پہاڑ ، اﷲ داد ، محمد اسماعیل ،وارڈ نمبر 12 میں ، سہیل عباس ، انتظار حسین ، تصور عباس ، احسا ن اﷲ ، زرحت عباس اور وارڈ نمبر 13 میں محمد عاطف فدا ، محمد آصف ، محمد عارف ، عرفان الحق ، محمد یونس ، منصور خان ، دلدار حسین شاہ اﷲ بخش شاہ نے درخواستیں جمع کروائیں ۔علاوہ ازیں دیگر یونین کونسلز کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ۔ آج مزید درخواستوں کا رش پڑے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com