بلدیاتی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی، وفاق کا ذمہ داری لینے سے انکار

Ballot Papers Printing

Ballot Papers Printing

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ذمہ داری لینے سے انکار، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری کابینہ سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وفاقی حکومت کو بیلٹ پیپر کی چھپائی کے انتظامات کا حکم دیا تھا جس پر سیکرٹری کابینہ نے الیکشن کمیشن کو دیئے گئے جواب میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ وقت میں 40 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہیں ہو سکتی۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ سے تحریری جواب طلب کر لیا۔