بلدیاتی الیکشن میں چوہدری عابد رضا گروپ بھر پور طریقہ سے کامیابی حاصل کرے گا

ملکہ : بلدیاتی الیکشن میں چوہدری عابد رضا گروپ بھر پور طریقہ سے کامیابی حاصل کرے گا۔ مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام کی محبتیں ن لیگ کے ساتھ ہیں جنر ل الیکشن میں اس کا اندازہ ہو چکا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار پلاہوڑی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کویت میں مقیم مسلم لیگ کے رہنما چوہدری غضنفر جمشید نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

اُنہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کامیابی ن لیگ کا مقدر بنے گی۔ چوہدری عابد رضا عوامی درد رکھنے و الے سیاستدان ہیں اور عوام سے ان کا پیار ہی ان کی کامیابی کا زینہ ہے۔ ہم چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو ضلع گجرات کا گڑھ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ اور انشااللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم بھر پور طریقہ سے کمپین چلا کر کامیابی اپنے نام کریں گے۔