بدین (عمران عباس) بلدیاتی الیکشن کے فیصلہ کن مرحلے سے محظ 48 گھنٹے پہلے مرزا گروپ سے چیئرمین کے امیدوار حسام مرزا کی ہنگامی پریس کانفرنس، ڈی آراو پر کھلے الفاظوں کے ساتھ اور الیکشن کمیشن پر دبے الفاظ میں تنقید۔
بدین سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکے بیٹے حسام مرزا جو ضلعی چیئرمین کے امیدواربھی ہیں نے پہلی بار میڈیا کے سامنے اپنے مخالفین پر خوب گرجے اوربرسے اس موقع پر انہوں نے سرکاری مشینری اور ڈی آر او پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر او انکے ممبران کو ڈرا دھمکا کر الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایس ایس پی بدین سمیت تمام سرکاری مشینری پیپلز پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہے تاکہ مرزا گروپ کو شکست دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو بارہا شکایات کی گئیں لیکن کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اب کارکنوں کاصبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اگر الیکشن کے روز حکمران جماعت نے دھاندلی کی کوشش کی تو وہ اپنے کارکنوں کو نہیں روک سکیں گے۔
آنے والے نتائج کی زمینداری پی پی پی کی حکومت ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ڈی آر او پر عائید ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کو تمام جگہوں پر تعینات کیا جائے تاکہ زرداری لیگ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی نہ کر سکے۔ پی پی پی بھلے ہی سندھ کے 23 اضلاع سے اپنے امیدوار کو متفرقہ طور پر جتوا لے لیکن بدین میں ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آج کراچی ایم کیو ایم کی جانب سے دھشت گردی کی جا رہی ہے ان دہشت گردوں کو پانچ سال پہلے ہی میں نے ظاہر کردیا تھا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم راہ کی ایجنٹ ہے جو اب بھی اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لیئے میڈیا اور عوام پر حملے کررہی ہے جن کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔۔۔