بلدیاتی انتخابات کیلئے دی گئی رقم الیکشن کمیشن سے واپس مانگ لی گئی

Ministry of Finance

Ministry of Finance

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات نہیں کرانے تو پیسے واپس کرو، وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن سے 3 ارب روپے واپس مانگ لیے، لیکن الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا ہے کہ عام انتخابات کا ادھار بھی باقی ہے وہ تو چکانے دیں۔

بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے حکومت سے 6 ارب 68 کروڑ 90 لاکھ روپے مانگے، ملے 3 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ، بلوچستان کے علاوہ کسی اور صوبے میں انتخابات نہ ہو سکے، تو وزارت خزانہ نے باقی رقم واپس مانگ لی، الیکشن کمیشن نے بھی بتا دیا ابھی تو پرانے ادھار چکانے ہیں، 11 مئی 2013 کے عام انتخابات کے دوران جو خدمات لی گئیں ان کی مد میں پاک فوج کو 31 کروڑ 30 لاکھ، نادرا کو 45 کروڑ کی ادائیگی ہونا باقی ہے۔

کراچی میں ووٹرز کی دوبارہ گھر گھر تصدیق بھی کرائی گئی تھی اس کے بھی 18 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جو رقم ملی اس سے یہ پرانے ادھار چکا دیئے جائیں۔

وزارت خزانہ کہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا حساب الگ رکھیں،عام انتخابات کے بقایا جات واپس کرنے کے لیے الگ رقم دے دیں گے،بات چیت جاری ہے دیکھیں کون اپنی بات منواتا ہے۔