لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کاکہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کے آرڈی ننس غیر آئینی ہیں ، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔
لاہور میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں ہوا، ، چودھری پرویز الہیٰ ، مونس الہی ، کامل علی آغا،طارق بشیر چیمہ اور دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی قائدین نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے مایوس لوگوں کی ق لیگ میں شمولیت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔
ضلعی عہدایدروں کو بھی تبدیل کیا جا رہاہے،اجلاس میں شہدائے چار سدہ کیلیے دعائے مغفرت کی گئی۔