بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کرکے منافقت، جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔ ارشد رفیق انصاری
Posted on December 14, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کرکے منافقت،جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔آنے والا دور اہلیان مصطفی آباد کے لئے خوشیوں اور امن کا دور ہوگا۔مفاد پرست اور موقع پرست افراد کو بلدیاتی الیکشن میں اللہ کے فضل وکرم سے اور مصطفی آباد کے شہریوں کے تعاون سے عبرت ناک شکست دی جائے گی۔
چونکہ ہم نے سیاست میں ہمیشہ ہی شرافت کو رواج دیا ہے اور زندگی بھر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔اور نہ ہی کبھی منافقت سے کوئی کام لیا ہے اور نہ ہی آج تک کسی شہری کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی کی ہے۔نہ ہی دوسرے سیاستدانوںکی طرح کسی کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین گروپ مصطفی آباد کے قائد و سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بس عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور بے لوث خدمت کرتے رہیں گے۔جس کی تازہ ترین مثال مصطفی آبادکومیونسپل کمیٹی کا درجہ دلوانا ہے۔
بہت سے لوگ صرف زبانی دعوے ہی کرتے رہے لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہ کر سکے۔اہل مصطفی آباداسی بابت ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوںنے اس سلسلہ میں اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور بھرپور جدوجہد کی۔ہم آئندہ بھی مصطفی آباد کی تعمیرو ترقی اور شہریوں کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کرتے رہیں گے۔ہم مشکور ہیں اہل مصطفی آباد کے جنہوں نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔اور ہر الیکشن میں ہمیں کامیابی دلائی۔اس الیکشن میں بھی ماضی کی طرح اہلیان مصطفی آبادبلدیاتی الیکشن میں ہمارے گروپ کوبھرپور کامیاب بنائیں گے۔
ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کامیاب ہو کر حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 20کروڑ کی گرانٹ سے مصطفی آباد شہر میں نالیاں اور پی سی گلیاں بننے سے مصطفی آباد کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔ جبکہ نوجوانوں کا درینہ مطالبہ سٹیڈیم کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا ہے جسے ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ہمارے والد چیئرمین رفیق انصاری نے بھی ہمیشہ اپنی شرافت اور خدمت کرکے عوام سے ووٹ لئے ۔ ہم بھی عوام کی بے لوث خدمت کرکے اپنے والد کے نام کو روشن کریں گے اور ان کی سیاست پر کوئی داغ نہیں لگنے دیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com