بلدیاتی الیکشن: پنجاب میں قائم اپیلٹ اتھارٹیز آج اپیلوں پر فیصلے سنائیں گی

Municipal Election

Municipal Election

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قائم اپیلٹ اتھارٹیز دو ہزار 930 اپیلیوں پر آج فیصلہ سنائیں گی۔

امیدوار کل بارہ جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے دو لاکھ سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

ریٹرننگ افسروں نے ان کی جانچ پڑتال کے دوران 16 ہزار 312 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے۔

دو ہزار 930 امیدوار وں نے اپنے کاغذات مسترد کئے جانے کو ایپلٹ اتھارٹیز میں چیلنج کیا تھا۔ جن پر آج فیصلے سنائے جائیں گے۔