اسلام آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرائی جائے، الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت اقدامات کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔ سندھ اورپنجاب حکومتوں نے عدالت کو جواب دیا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کابل آج اسمبلیوں میں پیش ہوگا۔