بلدیاتی الیکشن، سندھ اور پنجاب میں جمع کرائے گئے تمام کاغذات نامزدگی مسترد

Municipal Election

Municipal Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی امیدواروں کی پریشانی ختم کر ہی دی۔ سندھ اور پنجاب میں جمع کرائے گئے تمام کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا تمام عمل دوبارہ ہو گا۔ تمام امیدواروں کو صرف کاغذات دوبارہ جمع کرانے ہونگے جو امیدوار فیس جمع کرا چکے ہیں وہ پریشان نہ ہوں الیکشن جب بھی ہونگے انہیں دوبارہ پیسے نہیں جمع کرانے پڑیں گے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے کہ صوبے میں فروری میں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔

خیبرپختونخوا نے مارچ کے آخری ہفتے میں الیکشن کرانے کی درخواست کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں انتخابی فہرستیں غیر منجمد کر دیں ہیں تاکہ نئے ووٹ کا اندراج کرایا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں میں تقرر اور تبادلوں پر عائد پابندی بھی ہٹا لی گئی ہے۔