بلدیاتی انتخابات اس سال ممکن نہیں: الیکشن کمیشن

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان نے اس سال الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کسی صوبے نے بلدیاتی انتخابات کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ اس لئے 2013 میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس سال بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دو روز تک تحریری جواب جمع کرا دیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی طرف سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے لئے 90 روز درکار ہیں اور ابھی کسی نے قانونی تقاضے ہی پورے نہیں کئے اس لئے اس سال الیکشن نہیں ہو سکتے۔