بلدیاتی انتخابات 2014 سے پہلے ممکن نہیں : الیکشن کمشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ستمبر 2013 تک منعقد نہیں کرائے جا سکتے، چاروں صوبوں میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانا بھی ممکن نہیں، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی دنیا نیوز سے گفتگو۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمشن شیر افگن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانا ستمبر 2013 تک ممکن نہیں۔

اپنے بیان میں شیر افگن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو ستمبر 2013 تک چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر 2014 سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں۔ الیکشن کمشن کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئے 90 دن کا عرصہ درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانا بھی ممکن نہیں ہے۔