کراچی (جیوڈیسک)کراچی صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے ،جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں جب جماعتیں ہی مطمئین نہیں تب زبردستی انتخابات کرانا سمجھ سے باہر ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا جن حالات میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔
ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ غیر منظم انتخابات ہوں گے اور جلد بازی میں شفاف انتخابات نہ ممکن ہیں۔ا نہوں نے کہا ہے کہ اجلت میں منقعد کیے جانے والے انتخابات کی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں قرارداد کے زریعے مخالفت کی ہے۔ مذہبی جماعتوں نے بھی محرم الحرام کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کے انقاعد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں جب جماعتیں ہی مطمئین نہیں تب زبردستی انتخابات کرانا سمجھ سے باہر ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات منقعد ہونے سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے ہیں۔