بلدیاتی انتخابات سے بلوچستان میں جمہوریت مکمل ہو گئی ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی وائس چیئرمین اسلم خان ‘ محمد یونس سایانی اور صدر محمد سلیمان راجپوت نے بلوچستان کے 10ہزار 6سو سے زائد منتخب بلدیاتی نمائندگان کو حلف برداری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے بلوچستان میں جمہوریت مکمل ہوگئی ہے۔

گوکہ قومی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور شواہد کے منظر عام پر آنے کے بعد پورا جمہوری عمل مشکوک اور حکومت کا اعتماد مجروح ہوچکا ہے مگر پھر بھی بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد اب بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل اور ان کے تحفظات کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا اور ناراض بلوچ رہنما ¶ں کی قومی دھارے میں واپسی کے توقعات میں اضافہ ہوگا۔

روشن پاکستان پارٹی کے رہنما ¶ں نے بلوچستان میں موجود میٹروپولیٹن کارپوریشنز کیلئے منتخب ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر اور ضلع و یونین کونسلوں کیلئے منتخب ہونے والے چیئرمین و وائس چیئرمین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ منتخب افراد جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مساوا ت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں گے اور پوری دیانتداری سے اپنے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔