اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرالیکشن کمیشن کا اجلاس 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے سیکریٹری داخلہ، صوبائی چیف سیکریٹریز، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین نادرا، کمشنر اسلام آباد کو اجلاس میں بلا لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں شرکا کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے قوانین، حلقہ بندیوں سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔