بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف۔

ضلع بدین کے مختلف یونین کاؤنسلز،ضلع کاؤنسل اور وارڈز کے امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 ستمبر کے بعد 18 ستمبر ڈسٹرکٹ ریٹیرینگ آفیسر اور ضلعی الیکشن آفیس کے باہر کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امیدواروں کی فہر ستیں آویزا ں نہ کی گئی۔

گذشتہ شب تک نہ ہی امیدواروں کو نہ ہی میڈیا کو فہر ستیں مہیا کی گئی امیدواروں اور صحافیوں کے بار بار رابطے اور فہرستیں آویزاں نہ کرنے کی شکایات کے بعد اتوار کی صبح مکمل فہرستیں آویزاں کی گئی ضلع کی مختلف سیاسی جماعتوں سول سوسائیٹی کے نمائندوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواراں نے ضلع انتظامیہ کے زمیدارں اور الیکشن کمیشن کے ضلع زمیدارن پر ان سے بے ضابطگیوں کو سندھ حکومت اور حکمران جماعت پیپلز پارٹی پر دھاندلی کے آغاز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بعد بھی جاری رکھا گیا۔

جبکہ اس سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز حکمران جماعت کے مخالف امیدواروں سے فارم جمع کرانے میں رکاوٹیں ڈالی گئی مقامی افسران کی جانب سے رات 12بجے کے بجائے شام تین بجے ہی کاغذات نامزدگی وصول کرنا بند کردیا تھااور چار بجے کے بعد کسی مخالف امیدوار سے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیئے گئے ہیں۔۔