بلدیاتی انتخابات، چیف جسٹس کا ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پر اظہار برہمی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مرضی کی تاریخ نہیں ملے گی، انہوں نے یہ ریمارکس بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران دیئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا ضیا الحق اور پرویز مشرف نے بھی بلدیاتی انتخابات کرائے، اگر بلدیاتی انتخابات نہیں کرانے تو بتا دیں، مرضی کی تاریخ نہیں ملے گی اگلے ہفتے انتخابات کرائیں یا کہہ دیں کہ الیکشن نہیں کرا سکتے، جائیں جا کر الیکشن کرائیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے جو ابھی جاری ہے۔