آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے اپنے حلقوں میں امیدوار کھڑے کریں گے: شیخ محمد الیاس

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف ٹریڈ ونگ صدر شیخ محمد الیاس نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے اپنے حلقوں میں امیدوار کھڑے کریں گے اور ہمارے پینل عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں اتریں گے عوام تحریک انصاف عمران خان پر اعتماد کرتی ہے ہمارے امیدوار منتخب ہو کر مایوس نہیں کریں گے۔

حلقہ کے لوگوں نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا انشاء اللہ عوام نے ووٹ دیکر تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروانا ہے اور سٹی کونسل کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے شیخ محمد الیاس نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری زندگی کا مشن ہے۔

علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے نیک مشن کے تحت انتخابات میں لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے آگے آ کر حلقہ کی تمام محرومیوں کو دور کر دیں گے اور حلقہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔