مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میرے بڑے بھائی مصطفی آباد کے وائس چیئرمین منتخب ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کر چکے ہیں، ندیم شہید پارک، گنج شہدا، قبرستان کا قیام ہمارے دور اقتدار میں عمل میں آیا، بڑے بھائی ایک بار وائس چیئرمین جبکہ تین بار کونسلرز کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں
میں بھی مشرف دور میں سب سے زیادہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہوں، موجودہ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، میرے بڑے بھائی حاجی بابامحمد اسماعیل کی خدمات کے اعزاز میں انہیں شہدا کے ساتھ دفن ہونے کا اعزاز حاصل ہے،یہ پاکستان کے واحد سول شخص ہیں جنہیں پاک فوج کے شہدا کے ساتھ دفن ہونے کا اعزاز ملا، جو ہمارے خاندان کیلئے فخر کی بات ہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جزل کونسلر وارڈ نمبر5میونسپل کمیٹی مصطفی آباد حاجی محمد ارشد ناز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، ہم نے آج تک کسی سے زیادتی نہیں کی اور نہ ہی کسی حق دار کا حق دبایا ہے، تھانہ کچہری میں اپنی کسی ووٹر پر ظلم و زیادتی نہیں ہونے دیں گے، کامیابی حاصل کرکے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، بطور جزل کونسلر ملنے والے تمام فنڈر حلقہ کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے، ہمارے خاندان کی طرز سیاست سے مصطفی آباد کی عوام بخوبی آگاہ ہیں ، اور وہ بلدیاتی الیکشن میں ہمیں کامیاب کروانے کا عزم کر چکے ہیں۔
31 اکتوبر کو بلے پر مہر لگا کر اس کا اظہار بھی کر دیں گے، مصطفی آباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مصطفی آباد کی عوام کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں، کامیابی حاصل کرکے سب سے پہلے مصطفی آباد میں صفائی کے بہتر انتظامات کیلئے خاکروب بھرتی کئے جائیں گے،اور غریب مستحق بچیوں کی شادیاں بھی کروائیں گے، وارڈ نمبر پانچ میں عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے، کامیابی حاصل کرکے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ہمارے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام 100فیصد میرٹ پر ہوں گے، کریشن کے سلسلے کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے۔