لاہور (جیوڈیسک) منڈی بہاؤ الدین میں متعدد کامیاب امیدواروں پر دوبارہ گنتی کی تلوار لٹک گئی، پی پی پی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیاد ت کا کل الیکشن کمیشن کے خلاف ملکوال میں احتجاج کا اعلان، منڈی بہاؤ الدین میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ، آزاد، پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے 68 سے زائد امیدوار منتخب ہوئے ہیں لیکن حکمران جماعت کے ہارنے والے امیدواروں کے کہنے پر آر اوز نے ان امیدواروں کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔
لیکن جن حلقوں میں حکمران جماعت کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہاں ہارنے والے پی پی پی اور پی ٹی آئی یا قاف لیگ کے امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درکواست پر کان تک نہیں دھرے جا رہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آر اوز ہماری درخواست پر دوبارہ گنتی کرانے کو تیار نہیں جبکہ نون لیگ کے لئے دھڑا دھڑ دوبارہ گنتی کے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔ لہٰذا ہم کل الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کریں گے۔