بلدیاتی انتخابات کا عدالتی حکم ملک و قوم کے مفاد میں ہے ،تحریک تحفظ پاکستان

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے سپریم کورٹ کی جانب سے صوبائی و بلدیاتی حکومتوں کو ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکم کو پاکستان کے محفوظ مستقبل کی جانب مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بد امنی جرائم اوردہشتگردی سے بچانے اور کرپشن و کمیشن کی روایت کے خاتمے کے ساتھ عوام کو مسائل و مصائب اور مہنگائی و گرانفروشی سے بچانے کیلئے بلدیاتی انتخابات اور مقامی پولیس کے قیام کو ناگزیر قرار دیئے جانے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا حکم جاری کرکے اعلیٰ عدلیہ نے محفوظ مستقبل کی پیش بندی کا آغاز کردیا ہے۔

امید ہے کہ مقامی پولیس کے قیام کے حوالے سے بھی عدلیہ اپنا ذمہ دارانہ کردار اسی طرح ادا کرکے پاکستان و عوام کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہبلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری کہلاتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات کرائے بغیر جمہوریت کی تکمیل نہیں ہوتی اسلئے نامکمل جمہوریت کا مستقبل ہمیشہ مخدوش رہتا ہے مگر جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے والی سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے جمہوریت کی بنیاد کو ہی کمزوری سے دوچار رکھتی ہیں اور بلدیاتی انتخابات سے گریزاں رہتے ہوئے ایڈمنسٹریٹروں کے ذریعے عوام کو اپنا محکوم بنائے رکھنے کی تاریخ کی حامل ہی۔

ملکی سا لمیت، استحکام، قومی بقاء اور وجود ریاست کے تحفظ کے لیے تمام محب وطن عناصر اور جماعتیں مل بیٹھ قیام امن کے لیے ایک قومی لائحہ عمل پر متفق ہوں،ڈاکٹر رفیق غنچہ تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی ایڈ یشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت، استحکام، قومی بقاء اور وجود ریاست کے تحفظ کے لیے تمام محب وطن عناصر اور جماعتیں مل بیٹھ کر پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ایک قومی لائحہ عمل پر متفق ہوں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دوطرفہ دہشت گردی کا سامنا ہے اامن و عامہ کی صورتحال بدترین ہے چوریاں ،ڈکیتیاں اور بے گناہ معصوم افراد کا قتل معمول کی بات بن چکی ہے بے روز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے بڑھنے والی خود کشیاں معاشرے کے داخلی امن کو تباہ کررہی ہیں اپنے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے اور پاکستانی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاںاور پاکستان میں دہشت گردوں کی بعض بیرونی طاقتوں کی طرف سے خفیہ سرپرستی اور پشت پناہی اور رسد کی فراہمی بیرونی دہشت گردی ملکی سلامتی اور ملک کو بڑے بحرانوں میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔

پاکستان مخالف قوتیں پاکستان میں صوبائی عصبیت اور لسانی اور مذہبی تعصبات کو ہوا دے کر خانہ جنگی کے آخری دھانے تک پہنچانا اور اس کی عسکری اور ایٹمی طاقت کا عراق طرز پر خاتمہ اصل ہدف ہے ۔ لہٰذا اس تباہ کن اور تشویش ناک صورتحال کا تقاضا ہے کہ تمام محب وطن عناصر اور جماعتیں مل بیٹھ کر پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ایک قومی لائحہ عمل پر متفق ہوںانہوںنے کہا کہ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کا امن خطرے میں پڑچکا ہے دہشت گردی کے نا م پر قتل وغارت گری کا جوبازار امریکہ نے لگا رکھا ہے وہ دن دور نہیں جب اس آگ کی لپیٹ میں ایک دن امریکہ خود آجائے گا۔