بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے فوج ہائی الرٹ

Badin

Badin

بدین (رپورٹ عمران عباس) بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے فوج ہائی الرٹ، 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دو میونسپل کمیٹیز، بدین اور ماتلی 10 ٹاﺅن کمیٹیز ، 68 یونین کاﺅنسلز، 272 وارڈزپر ہونے والی الیکشن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 620 پولنگ اسٹیشن قائم کی گئیں ہیں جن میں سے 347 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 207 کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

بدین کے ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں فوج ہائی الرٹ رہے گی جبکہ رینجرز کی 30 موبائلز، 1240 جوان پولیس کے 4 ہزار اہلکار و افسران اور 1800 قومی رضاکار اپنے فرائض انجام دینگے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ انتظامیہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لیئے بھرپور کوشش کریگے ، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔