پاکستان (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات دسمبر میں ہونے چاہیئں اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونے چاہیئں، ان کا کہنا تھا نئے صدرکے عہدہ سنبھالنے کے بعد احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
جمہوری احتجاج کو کبھی ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کے چیرمین کے لیے حکومت کو دو نام دیے ہوئے ہیں، وزیر اعظم کے آنے کے بعد ان پر بات ہوگی۔ اس موقع پر سید خورشید نے وزیر اعظم کی ملک سے غیر موجودگی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور وزیر اعظم سعودی عرب میں ہیں۔