اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ماہ اگست میں 82 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔
موجود دستاویز ات کے مطابق وفاقی حکومت نے 82 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈ ز جاری کیے ہیں جس میں واپڈا کے لئے 20 ارب، وزارت سیفران کے لئے 3 ارب 72 کروڑ 53 لاکھ روپے جو فاٹا کے ہیں ، پاکستان ملینئیم ڈیولپمنٹ گولز کے لئے 20 ارب روپے، ایراکے لئے 80 کروڑ، وزارت پٹرولیم کے لئے 1 کروڑ 77 لاکھ، وزارت صحت کے لئے 1 ارب 77 کروڑ روپے، وزارت کابینہ کے لیے 37 کروڑ 97 لاکھ، کیڈ 11 کروڑ 70 لاکھ روپے اور وزارت دفاعی پیداوار کے لئے 18 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے وزارت تحفظ خوراک کے لئے 28 کروڑ 42 لاکھ، وزارت پانی و بجلی کے لئے 4کروڑ، وزارت ہاؤسنگ کے لیے 10 کروڑ، وزارت خزانہ کے لئے 52 کروڑ 56 لاکھ روپے، اطلاعات و نشریات کے لئے 7 کروڑ 81 لاکھ ، بین الصوبائی رابطہ 20 کروڑ 85 لاکھ، وزارت قانون کے لئے 30 کروڑ ، وزارت وفاقی تعلیم و تربیت کے لئے 46 کروڑ 63 لاکھ روپے بھی جا ری کئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی فنڈز کی مد میں 2 اگست تک 48 ارب 56 کروڑ 24 روپے جا ری کیے تھے۔