اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بلدیاتی انتخابات کے لیے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں سے رابطہ دونوں صوبوں سے نئے قانون کا مسودہ مانگ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ حکومتوں سے رابطہ کیا ہے۔
اور دونوں صوبائی حکومتوں سے نئے قانون کا مسودہ مانگ لیا۔ صوبوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ نئے قانون کا مسودہ گزٹ آف پاکستان میں چھپائی کے مرحلے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبوں کی جانب سے قانون کا مسودہ ملنے کے بعد رولز کی تیاری پر کام ہو گا۔