سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نےصوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینے کافیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لیے درخواست تیار کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا جائے گا کہ عاشورہ کی وجہ سے حد بندیوں کا کام مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 27 نومبر کو نہیں ہو سکتا۔
سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کے حوالے سے دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔