اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملاقات کی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ بائیومیٹرک سسٹم کی شفافیت پر مکمل اعتماد نہیں ہے جس پر تحریک انصاف کو بائیو میٹرک سسٹم کے مطالبے سے دسبردار ہونا پڑا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے میڈیا کو بتایا کہ بائیومیٹرک سسٹم کے نتائج تسلی بخش نہیں نکلے۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیاں سوا سال پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں۔ اپریل تک بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائیگا جبکہ پولنگ مئی یا جون میں ہو سکتی ہے۔