پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے از سر نو حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم شروع کرنے کے حوالے سے بھی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے الیکشن کمیشن سے بائیو میٹرک سسٹم اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے مسودے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
قانون سازی میں ممکنہ تاخیر کی صورت میں آرڈیننس کے ذریعے فیصلے کا اطلاق کیا جائے گا۔ نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ عمران خان نے بھی اس حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔