بلدیاتی انتخابات میں لالہ موسیٰ کی چاروں یونین کونسل سے تحریک انصاف کے نمائندے کھڑے کریں گے، سہیل نواز خاں
Posted on July 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی ٰ: بلدیاتی انتخابات میں لالہ موسیٰ کی چاروں یونین کونسل سے تحریک انصاف کے نمائندے کھڑے کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ ہو گاپیپلز پارٹی کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ سٹی کے صدر سہیل نواز خان نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے لالہ موسیٰ کی مقتدر شخصیات رابطے میں ہیں تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی سخت حریف ثابت ہو گی اور بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے زیر سرپرستی حلقہ پی پی 112 کی تمام یونین کو نسلز سے تحریک انصاف کے نمائندے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ہماری ٹیم نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہم نوجوانوں کو ہی بلدیاتی انتخابات میں آگے آنے کا موقع دیں گے۔
تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی طرح یونین کونسلوں میں نوجوانوں کو نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کرے گی تاکہ نوجوان میدان عمل میں آ کر اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔