بلدیاتی انتخابات اور مقامی پولیس کا قیام ہی کراچی کو بد امنی سے نجات دلا سکتا ہے، عمران چنگیزی
Posted on July 16, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : امن و امان کے قیام اور شہریوں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی حکومت کے فرائض و ذمہ داریوں میں شامل ہوتی ہے اور شہری ان سہولیات کے حصول کیلئے ہی جہاں ٹیکس ادا کرتے ہیں وہیں انتخابات میں ووٹ کے ذریعے اپنے لئے حکمران منتخب کرتے ہیں مگر افسوس کہ اقتدار و اختیار اور دولت و طاقت کے حصول کی ہوس نے عوام و حکمرانوں کے درمیان قائم اس رشتے کو اس قدر کمزور کر دیا ہے کہ حکمران اپنے محلوں میں عیش کر رہے ہیں اور عوام بھتہ خوروں, قاتلوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے ہاتھوں یرغمال بنے جان و مال دونوں ہی سے محروم ہو رہے ہیں۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال تمام سیکورٹی اداروں کی مکمل اوور ہالنگ اور ادارہ جاتی احتساب کے ساتھ کرپٹ و راشی افسران و اہلکاروں اور سیاستدانوں و حکمرانوں کیخلاف تادیبی کاروائی کی متقاضی ہے جبکہ مقامی حکومتیں اور مقامی پولیس ہی کراچی میں امن کی ضمانت بن سکتی ہے مگر مرکزی و صوبائی حکومتوں کا بلدیاتی انتخابات اور مقامی پولیس کے قیام سے گریز ہی کراچی میں بدامنی، عدم تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی حکمرانی سمیت تمام مسائل کی وجہ ہے۔