بلدیاتی الیکشن میں میاں گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے۔ میاں محمد شفیق
Posted on December 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: بلدیاتی الیکشن میں میاں گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے۔ ہماری سیاست منافقت، جھوٹ اور وعدہ شکنی کے اصولوں پر قائم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما میاں گروپ میاں محمد شفیق نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین بلدیاتی الیکشن میں اپنے گروپ کی کامیابی کیلئے من پسند قوانین بنا رہے ہیں اور مرضی کی حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں۔
من پسند افراد کی وارڈ نو سو جبکہ مخالفین کی وارڈز میں تین سے پانچ ہزار ووٹرز کی تعداد پر مشتمل وارڈ بنائی گئی ہے۔بلدیاتی الیکشن کی جس کھیر کو ہمارا مخالف گروپ ٹھنڈی سمجھ کر کھانے کی کوشش کر رہا ہے اسے کبھی ہضم نہیں ہونے دیں گے۔ حلقہ کے عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ اپنے اچھے برے کی خود شناخت کر سکتے ہیں۔ مصطفی آباد کے عوام میاں گروپ کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں 30جنوری کو بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com