بلدیاتی انتخابات تنظیم نو’ مسلم لیگ یوتھ ونگ کا اہم اجلاس آج مسلم لیگ ہائوس میں ہو گا
Posted on September 14, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لاہور: پاکستان مسلم لیگ لاہور یوتھ ونگ کے صدر حاجی محمد شکیل نے یوتھ ونگ لاہور کا تنظیم نو اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں غور و خوض کیلئے اہم اجلاس بلایا ہے جو آج 11 بجے مسلم لیگ ہائوس میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں لاہور کے مختلف ٹائونز کے عہدیداروں کے تقرر کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں شرکت کیلئے مسلم لیگ کی قیادت کو پیش کرنے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں گی۔
حاجی محمد شکیل نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان عہدیدار بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ محمد عمر، وسیم رومی، رانا عارف، محمد رمضان بھٹہ، محمد نعیم سمیت عہدیداران و کارکنان یوتھ ونگ شرکت کرینگے۔