پنجاب (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب پنجاب رانا ثنا للہ نے کہا ہے وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہی کرانے کی ہدایت کی، جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام آئین کی روح کے منافی ہے۔ ملک میں بلدیاتی نظام کے انعقاد کے لیے چاروں صوبوں میں تیاریاں جاری ہیں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا پنجاب اسمبلی کے ساٹھ فیصد ارکان کی رائے ہے۔
کہ بلدیاتی انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں تاہم ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کے ارکان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں مگر سیاسی جماعت کا نشان استعمال نہیں کرسکتے ان کا کہنا تھا وزیر نواز شریف نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعت بنیادوں پر ہی کرانے کی ہدایت کی ہے۔
جبکہ اپوزیشن نے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کو مسترد کر دیا ہے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ذرائع سے گفتگو میں کہا پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام آئین کی روح سے متصادم ہو گا،ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت جو نظام لانا چاہ رہی ہے، اس میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوں گے۔
پیپلز پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شہاب الدین کا کہنا تھا نیا بلدیاتی نظام منتخب نمائندوں پر لٹکتی تلوار ہو گا۔ میثاق جمہوریت میں طے ہوا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔