بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر، آرڈیننس گورنر پنجاب کو ارسال

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے لئے ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ منظوری کے لئے گورنر کو بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 18 کو منسوخ کر دیا ہے جو بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی کرانے کے بارے میں تھا۔ ایکٹ میں ترمیم لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کی گئی جس میں یہ حکم دیا گیا کہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

اس فیصلے میں لوگل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 18 کو بھی بلدیاتی قوانین سے متصادم قرار دیا گیا جس میں انتخابات کو غیر جماعتی کرانے کے بارے میں درج تھا۔