اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ تعاون کریں۔ بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں یا غیر جماعتی حصہ ضرور لیں گے۔ مشاہد حسین سید کہتے ہیں بجلی کی قیمت میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتیں آپریشن میں تعاون کریں۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لگتا ہے۔
کہ لوگ میٹر کٹوا دیں گے اور لالٹین کا زمانہ آ جائے گا۔ مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر پارٹی کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کو مل کر احتجاج کرنے کی دعوت دی جائے گی۔