کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کے لیے اے این پی سے رابطہ کر لیا۔ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کے لیے اے این پی سے رابطہ کر لیا۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کو فون پر بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کی پیشکش کی۔
پیپلز پارٹی کے پیشکش کے بعد اے این پی نے مشاورت کیلئے آج مردان ہاس میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا ایک وفد مردان ہاس کا دورہ کر کے اے این پی کے رہنماں سے بھی ملاقات کرے گا۔