بلدیاتی الیکشن مسلم لیگ (ن )ہی جیتے گی۔ خواجہ غیور نائیک

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ غیور طارق نائیک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے’ملکی خزانہ خالی ہونے کے باوجود موجودہ حکومت نظام چلا رہی ہے’انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نوجوان ورکرز عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔

انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریگی’آخر میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اس سلسلے میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے دورس نتائج کی حامل پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے۔