کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں گذشتہ رات ڈسٹرکٹ آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر مرزا مقبول احمد نے کی جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور سٹی ایریاز کے دیگر عہدے داران نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مرزا مقبول احمد نے سٹی ایریاز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردیں اور جلد از جلد ہر یوسی کی سطح پر پارٹی وابستگی رکھنے اور اچھی شہرت رکھنے والے امیدواروں کے چنائو کیلئے اپنی حکمت عملی ترتیب دیں مرزا مقبول نے مزید کہا کہ پارٹی کے سینئر اور ناراض کارکنوں کو منائیں اور انہیں پارٹی سسٹم میں متحرک کریں مرزا مقبول احمد نے اعلان کیا کہ ضلع کے ہر بلدیاتی حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہا کہ سٹی ایریاز کے عہدیداران اپنی ذمے داریوں کو سمجھیں اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام پارٹی جیالوں کو متحرک کریں۔اجلاس میںسینئر نائب صدر ، مسرت اقبال ، مرزا نائب صدر ، خیر محمد بلوچ، رفیق باجوہ ، جمیل برنی ، ارشاد علی ، غضنفر شاہ ، عقیل احمد، چودھری اصغر ، ، شاہد رضوی ، نسیم احمد خان، اعظم خان درانی ، طاہر خاں اور کوثر عابدی کے علاوہ سٹی ایریا ز کے علاوہ جنرل سیکریٹریز اور انفارمیشن سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔