بلدیاتی انتخابات صوبوں کا اختیار ہے، سپریم کورٹ مداخلت نہ کرے، کھوڑو

Khuhro

Khuhro

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، اس سلسلے میں بلدیاتی انتخاب کی تاریخ دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ نثار کھوڑو کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاا ختیار صوبوں کو حاصل ہے۔

سپریم کورٹ مداخلت نہ کرے، 98 کی مردم شماری پر عام انتخابات ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا پیپلز پارٹی سولو فلائٹ پر یقین نہیں رکھتی، حکومت میں شامل ہونا یا نہ ہونا ہر جماعت کا اپنا فیصلہ ہے۔