بلدیاتی انتخابات، پنجاب میں کاغذات نامزدگی آج ملیں گے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی بجائے سول انتظامیہ کی سربراہی میں کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کاغذات نامزدگی آج سے ملنے شروع ہوجائیں گے، الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کے مطابق بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی بجائے سول انتظامیہ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔

ڈی سی اوز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ان کے فرائض انجام دیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او عہدہ کے 576 افسران کو ریٹرننگ افسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لاہورمیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہناتھاکہ کا غذات نامزدگی اتوار سے ملنا شروع ہوجائیں گے۔

کل34ریٹرننگ افسران کا تقرر کر دیا گیا ہے، 8 یونین کونسل کیلیے ایک ریٹرننگ آفیسر ہو گا۔ دوسری جانب بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، صوبے میں 7189 نشستوں کیلئے 22131 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔