تلہار (نمائندہ) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آر او آفیس پر سامان اٹھانے والے پولنگ عملے نے الیکشن کا معاوضہ اعک ہزار روپے کم ملنے کیخلاف محمد بخش لغاری، محمد بچل جمالی، عبدالقیوم میمن ، محمد ابراہیم و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں نے بتایا کہ دیگر اضلاع میں پرزائڈنگ آفیسر کو 3350اور اسسٹنٹ پرزائڈنگ اور پولنگ آفیسر کو 3150 روپے معاوضہ دیا گیا جبکہ ہمیں اس کی مد میں ای ہزار کٹوتی کیساتھ 2150 اور 2350 روپے دئے گئے جو سراسر نا انصافی ہے ہم ملازم ہیں ڈیوٹی کرنے کو تیار ہیں لیکن اتنی نا انصافی بند کی جائے جس کے بعد انتطامیہ نے وہاں موجود عملے کو مکمل معاوضہ اور سامان فراہم کرنے کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کیا جبکہ صبح سے سامان لیکر چلے جانے والے عملے کو بقیہ ایک ہزار بعد میں ادا کرنے کی خاطری کرائی گئی ہے۔